ایف بی آر کا ریٹرنز کیلیے تاریخ میں توسیع کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ

مقررہ مدت تک ریٹرن فائل نہ کرنے پر خودکار نظام سے لیٹر اورایس ایم ایس ملیں گے۔


Irshad Ansari December 27, 2017
ڈیفالٹرز کو جرمانے، ریفنڈزروک لیے جائینگے، معقول جواز پر ریلیف دیاجائیگا،دستاویز۔ فوٹو؛ فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مقررہ مدت تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کو لیٹرز اور ایس ایم ایس بھجوانے کا خودکارنظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ میعاد میں بار بار توسیع کی پریکٹس کو ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایسے ٹیکس دہندگان جن کے ذمے ڈیوٹی و ٹیکسوں کی مد میں کسی قسم کا کوئی ریونیو واجب الادا نہیں ہے اور وہ کسی معقول وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے بروقت جمع نہیں کراسکے ہوں گے تو انہیں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے سے متعلق ریلیف دیا جائے گا لیکن ایسے ٹیکس دہندگان جن کے ذمے ریونیو بھی واجب الادا ہوگا انہیں تاخیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر جرمانے کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ایسے ٹیکس دہندگان کو بغیر کسی معقول وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے مقررہ مدت میں جمع نہیں کراتے تاہم ٹیکس ریونیو جمع کرارہے ہیں اور اگر ان کے ریفنڈز کی کیس ہونگے تو انکے ریفنڈ روک لیے جائیں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے مقررہ مدت تک ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لیے بھی خود کار نظام متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس نظام کے تحت ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت ختم ہوتے ہی اس خود کار نظام کے ذریعے مذکورہ فائلرز کو لیٹرز جاری ہو جایا کریں گے اور ان کے موبائل فون نمبر پر بذریعہ ایس ایم ایس الرٹ بھی بھجوائے جایا کریں گے اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان میں آگہی پیدا کی جائے گی کہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے باوجود دیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں پر جرمانے عائد ہوں گے، اس سے دیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں