قادر پورفیلڈ سے مزید 35ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں شامل

اکتوبر تک مختلف فیلڈز سے 140 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مزید شامل ہوجائیگی، ذرائع


March 18, 2013
وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے 11 کمپریسرزلگا کر قادر پور گیس فیلڈ کی گیس کی پیداوار 400 سے بڑھا کر 435ایم ایم سی ایف ڈی کردی ہے۔ فوٹو: فائل

قادر پور گیس فیلڈ سے مزید 35ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں شامل ہوگئی، اکتوبر تک مختلف فیلڈز سے 140 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مزید شامل ہوجائے گی۔

وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے 11 کمپریسرزلگا کر قادر پور گیس فیلڈ کی گیس کی پیداوار 400 سے بڑھا کر 435ایم ایم سی ایف ڈی کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور اقدامات کے ذریعے اکتوبر تک کنر پساکھی گیس فیلڈ کی پیداوار بھی 120 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھا کر 260 ایم ایم سی ایف ڈی کردی جائے گی۔

4

ستمبر تک رحمان گیس فیلڈ سے بھی اضافی 40 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق کنر پساکھی ڈیپ اور ٹنڈو الہیار منصوبے کی مجموعی پیداواری گنجائش 285ایم ایم سی ایف ڈی گیس،387 ٹن ایل پی جی اور 4 ہزار 500 بیرل تیل ہے اور یہ منصوبہ اکتوبر 2013تک مکمل آپریشنل ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں