قرضوں کیلیے خودمختاری گروی رکھنی پڑتی ہے رضا ربانی

وہ قرضے واپس کرنے کا مطالبہ ہی نہیں من پسند پالیسی بنانے کے لیے بھی دباؤ ڈالتے ہیں، چیئرمین سینیٹ


Business Reporter December 27, 2017
غیرملکی ہمیں ڈکٹیشن دے تو تکلیف کا مقام ہے، ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب۔ فوٹو:فائل

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ غیرملکی قرضوں کے حصول کیلیے اپنی خودمختاری گروی رکھنی پڑتی ہے۔

شپ ایف پی سی سی آئی کی 41 ویں ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ غیرملکی قرضوں کے حصول کیلیے اپنی خودمختاری گروی رکھنی پڑتی ہے، وہ صرف اپنے قرضے واپس لینے کا مطالبہ نہیں کرتے بلکہ اپنی من پسند پالیسی بنانے کے لیے بھی دباؤ ڈالتے ہیں۔

میاں رضا ربانی نے ایوارڈ وصول کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے اور مقامی صنعت کوبڑھانے اورغیرملکی قرضے چوائس نہیں۔ غیرملکی قرضے لینے پرتشویش ہے،انھوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بہت قربانی دی اور اب کوئی غیرملکی ہمیں ڈکٹیشن دے تو یہ تکلیف کا مقام ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے تن کی آسانی تو کی لیکن اپنی بیلٹ کو ٹائٹ نہیں کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے ایف پی سی سی آئی کی جانب سے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی عدم فعالیت کے معاملہ سینیٹ کی متعلقہ کمیٹی میں اٹھایا جائے گا، قبل ازیں ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل اور ایس ایم منیر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں