یونان سے بے دخل ہونیوالے مزید 33 پاکستانی وطن پہنچ گئے

ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا، ان افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف حصوں سے ہے

ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا، ان افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف حصوں سے ہے

یونان کی حکومت نے غیر قانونی طور پریونان کے مختلف شہروں میںداخل ہونے والے 33 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا، ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے تمام بے دخل افراد کو مزید پوچھ گچھ کیلیے حراست میں لے لیا ہے۔


یونا ن سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے 33 پاکستانیوں کو بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیرپورٹ لا یا گیا 'طیارے کے اندر ان لوگوں کو ہتھکڑیاں لگا ئی گئی تھیں۔ بے دخل ہونیوالے ان افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف حصوں سے ہے اور یہ لوگ جعلی ایجنٹو ں کے ذریعے بھاری رقوم دیکر یونا ن گئے تھے۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے تعاون سے رن وے پر طیارے سے اترتے ہی تمام بے دخل ہونیوالے پاکستانیوں کواپنی حراست میں لے لیا۔
Load Next Story