کے ایس ای 100 انڈیکس جمہوری دورحکومت میں 17 فیصد اضافہ

17مارچ2008 کو کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 15ہزار43 پوائنٹس پر تھا۔ جو اب17 ہزار741 پر پہنچ گیا۔


INP March 18, 2013
17مارچ2008 کو کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 15ہزار43 پوائنٹس پر تھا۔ جو اب17 ہزار741 پر پہنچ گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

موجودہ جمہوری حکومت کے پانچ سال کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 17فیصد اضافہ ہوا، صرف24 نئی کمپنیوں کی لسٹنگ ہوئی،اور 96 کمپنز کو ڈی لسٹ کردیا گیا۔

سال 2012میں بہتر کارکردگی کے باوجود پانچ سال کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاروں کے لیے سودمند ثابت نہیں ہوا۔ 17مارچ2008 کو کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 15ہزار43 پوائنٹس پر تھا۔ جو اب17 ہزار741 پر پہنچ گیا۔ عالمی کساد بازاری کے علاوہ سیکیورٹی کی صورتحال اور معاشی بحران نے مقامی مارکیٹ کو متاثر کیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے لیے بدترین دور ثابت ہوا اور ان پانچ برسوں میں حصص میں سرمایہ کاری پر منافع کم رہا،اگرچہ سال2012میں بنیادی شرح سود میں کمی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی اچھی رہی، تاہم مارکیٹ کے اوسط سالانہ ریٹرن اچھے نہیں رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں