آصف زرداری اور طاہرالقادری کے درمیان ایک اور ملاقات کا امکان

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک December 27, 2017
ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی، ذرائع۔ فوٹو : فائل

آصف زرداری اور طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی تاریخ اور وقت مقرر نہیں کیا گیا تاہم ممکنہ طور پر یہ ملاقات 29 دسمبر کو ہوسکتی ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن اور عوامی تحریک کی اے پی سی کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آصف زرداری آج طاہرالقادری سے اہم ملاقات کریں گے

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطح کا وفد آصف زرداری کے ہمراہ ہوگا جس میں خورشیدشاہ، قمرزمان کائرہ اور رحمان ملک شامل ہوں گے۔

دوسری جانب ترجمان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے ٹیلی فونک رابطے میں اے پی سی کے بارے میں مشاورت کی گئی، دونوں کے درمیان ملاقات کی ابھی کوئی تاریخ طے نہیں پائی تاہم 29 دسمبر جمعہ کے دن ملاقات ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔