قوم کی حرمت بچانےکاوقت آگیاتواسی لمحےپاکستان آجاؤں گا الطاف حسین

گولیوں سے چھلنی بھی کردیا گیا تو میرے خون سے بھی انقلاب کے نعرے گونجیں گے، الطاف حسین

میں بدلہ لینے کے لیے نہیں معاف کرنےکے لیے پیدا ہوا ہوں، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ان کا یقین ہےکہ ایک دن اس ملک کا نظام ضرور بدلے گا، قوم کی حرمت بچانے کاوقت آگیا تو وہ اسی لمحے پاکستان آجائیں گے۔


ایم کیو ایم کے 29 یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے یوم تاسیس کی تیاریوں میں مصروف ہمارےساتھی شہید کردیےگئے۔ انہیں کارکنوں کی شہادت پر بہت دکھ ہواہے۔ آج نبیل گبول ایم کیوایم میں شامل ہوئے جس پر خوشی دہری ہوجاتی ہے لیکن نجانے کیوں جب کوئی خوشی کالمحہ آتاہے تو قتل و غارت گری کے واقعات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی شہادت کی خبر سن کر پہلے ان کا دل چاہا کہ جنھوں نے ہماری خوشیوں کو خراب کیا دل چاہا انھیں للکاریں، وہ فساد کا نہیں امن وپیار کا درس دیناچاہتے ہیں لیکن کوئی ان کی امن وپیار کی بات کو کمزوری نہ سمجھے۔ ان کے صبر کے پیمانے کو نہ توڑیں ورنہ سب کچھ ٹوٹ جائے گا۔

الطاف حسین نے کہا کہ وہ بدلہ لینے کے لیے نہیں معاف کرنےکے لیے پیدا ہوئے ہیں، وہ ڈرنے والے نہیں بلکہ مخالفت کوتسلیم کرنےوالے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے لیےایک گززمین بھی حاصل نہیں کی۔ انہوں نے خود کوعوام کی عدالت میں پیش کیا ہے، اگر کسی نے ملک کا خزانہ لوٹنےکاالزام ثابت کردیاتووہ خود پھانسی پرچڑھ جائیں گے۔ مظلوم اور غریب عوام کے حقوق کے لئے جدو جہد جاری رہے گی، چاہے کتنی بڑی فوج ہو یا کتنی ہی طاقتورایجنسیاں ہوں، انہیں گولیوں سے چھلنی بھی کردیا تو ان کے خون سے بھی انقلاب کے نعرے گونجیں گے۔
Load Next Story