سانگھڑ خاتون کی خودکشی شوہر پر قتل کا الزام

گائوں حسن چانڈیو میں عابدہ کی پھندا لگی لاش ملی،قتل کیا گیا ہے،بھائی


Nama Nigar March 18, 2013
مدعی فرمان چانڈیو نے بتایا کہ میری بہن کو گلا دبا کر قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا۔ فوٹو: فائل

پیرومل تھانہ کی حدود میں شادی شدہ خاتون کی خودکشی،شوہر پر قتل کا الزام،کیس درج،لاش کا سول اسپتال سانگھڑ میں پوسٹ مارٹم،اطلاعات کے مطابق پیرومل تھانے کی حدود میں نواحی گائوں محمد حسن چانڈیو میں شادی شدہ خاتون عابدہ زوجہ احسان چانڈیو نے اپنے گھر میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

دوسری طرف پیرومل تھانہ میں عابدہ کے شوہر سمیت بھائیوں کے خلاف کیس داخل کیا ہے۔

4

مدعی فرمان چانڈیو نے بتایا کہ میری بہن کو گلا دبا کر قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا ہے،میری بہن پر تشدد کیا جاتا تھا۔پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال سانگھڑ لائی۔آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں