ملتان کے بعد گو جرخان کی قربانی بھی قریب آگئیشیخ رشید

موجودہ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈتوڑ دیے،اپوزیشن بے حس ہو گئی


Numainda Express August 07, 2012
موجودہ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈتوڑ دیے،اپوزیشن بے حس ہو گئی۔ فوٹو ایکسپریس

عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈتوڑ دیے ہیں 'اپوزیشن بھی بے حس ہو گئی 'حکومت اپوزیشن کے تعاون سے تمام غلط اقدامات کو آئینی تحفظ دے رہی ہے '

ملتان کی قربانی کے بعد گو جرخان کی قربانی قریب آچکی ہے'زرداری کے پاس مزید قربانی دینے والا وزیر اعظم نہیں بچا'شوگر مافیا ٹریڈنگ کارپوریشن کو ناقص چینی دے کر بھاری رقوم ہتھیا رہا ہے انھوں نے ان خیالات کا اظہار سابق نائب ناظم راول ٹائون کی رہائشگاہ پردی گئی افطار پارٹی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا

انھوں نے کہا کہ جب میں وزیر ریلوے بنا تھا ساڑھے چارسالوں سے کراچی پورٹ پر پڑی ہوئی مشینری منگوا کر ہولی فیملی کے حوالے کردی اورہولی فیملی اسپتال کوڈبل کیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں