ڈاکوئوں نے اقلیتوں کے 3گھروں سے زیورات اور نقدی لوٹ لی

اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر خواتین پر تشدد، متاثرین کا سانگھڑ روڈ پر دھرنا، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ


Nama Nigar March 18, 2013
پولیس کارروائی کی تاخیر پر متاثرین نے احتجاج کیا اور شہداد پور سانگھڑ روڈ پر دھرنا دے کر 5 گھنٹوں تک روڈ بلاک کیا۔ فوٹو: فائل

شہدادپور سے 6 کلو میٹر دور سانگھڑ روڈ پر واقع گوٹھ صالح آباد میں ڈکیتی میں 10 مسلح ڈاکوئوں نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے جیٹھا میگواڑ، کانجی میگواڑ اور گوکلیو میگواڑ کے گھروں میں گھس کر اہل خانہ کو رسوں سے باندھ کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

گھروں میں موجود بچیوں کے جہیز کا سامان، 15 تولے کے طلائی زیورات اور نقد رقم لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے، پولیس کارروائی کی تاخیر پر متاثرین نے احتجاج کیا اور شہداد پور سانگھڑ روڈ پر دھرنا دے کر 5 گھنٹوں تک روڈ بلاک کیا۔

6

دریں اثنا ہندو پنچائت کے صدر دیوان رام چند ہرواسانی نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے لوٹا ہوا سامان بازیاب کرایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں