پاکستان میں تبدیلی صرف ایم کیو ایم لا سکتی ہیں رضا ہارون

فرسودہ اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلیے عوام متحدہ میں شمولیت اختیار کریں

رضا ہارون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر کو ئی جماعت تبدیلی لاسکتی ہے تو وہ صرف ایم کیو ایم ہے یہی وجہ ہے کہ سینیئر سیاستدان نبیل گبول نے حق کا ساتھ دیتے ہوئے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون کا کہنا ہے کہ اٹھارہ مارچ کو منعقدہ ایم کیو ایم کا یوم تاسیس کے جلسے سے متحدہ کے قائد الطاف حسین فکر انگیز اور اہم خطاکریں گے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں عوام جلسے میں شریک ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپورخاص کے گاما اسٹیڈیم میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی شاکر علی، سابق صوبائی وزیر و سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیر احمد قائمخانی، زونل انچارج میرپورخاص فرید احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ رضا ہارون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر کو ئی جماعت تبدیلی لاسکتی ہے تو وہ صرف ایم کیو ایم ہے یہی وجہ ہے کہ سینیئر سیاستدان نبیل گبول نے حق کا ساتھ دیتے ہوئے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا۔




ایم کیو ایم کا قیام ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمے کے لیے عمل میں آیا ہے، ملک میں فرسودہ اور جاگیردارنہ نظام کے خاتمے کے لیے تمام طبقے کے عوام زیادہ سے زیادہ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کریں۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے 29 برس قبل جو پودا لگایا تھا آج وہ تناور درخت بن چکا ہے جس کی شاخیں ملک بھر میں پھیل چکی ہیں۔
Load Next Story