پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکٹھے ہیں عابد شیرعلی

حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کو عوام الیکشن میں روند دیں گے،عابد شیر علی

سندھ کے کرپٹ وزیروں کا احتساب کون کرے گا،عابد شیر علی، فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکٹھے ہیں۔

جہلم میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران عابد شیر علی نے کہا کہ کراچی کی ایک فیکٹری میں 150 مظلوم افراد کو ز ندہ جلا دیا گیا، عمران خان اور طاہر القاری نے ان کے لیے دھرنا کیوں نہیں دیا۔ زرداری نے مظلوم افراد کے قتل پر آنکھیں کیوں باندھے رکھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے


درحقیقت یہ تمام لوگ ملک کی ترقی کے دشمن ہیں انہیں نواز شریف کھٹکتا ہے۔ پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکٹھے ہیں۔ حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کو عوام الیکشن میں روند دیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جے آئی ٹی کی خود ساختہ رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں کرپشن کا راج ہے، سندھ میں وزیروں کے گھر سے 5، 5 ارب روپے برآمد ہو رہے ہیں، ان کرپٹ وزیروں کا احتساب کون کرے گا۔
Load Next Story