گھارو کے قریب گاؤں میں آگ بھڑک اٹھی بچی جھلس کر جاں بحق

آگ نے 8 گھروں کو لپیٹ میں لے لیا، لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر،فائر بریگیڈ نہ پہنچ سکی


Nama Nigar March 18, 2013
آگ سے گھروںمیں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا. فوٹو: فائل

گھارو کے قریب ایک گائوں میں آگ لگنے کے سبب 5 سالہ بچی جھلس کر ہلاک، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر۔

گائوں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق گھارو شہر کے نزدیک گائوں خورشید آرائیں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے 8 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ میں آصف آرائیں کی بچی 5 سالہ حنا جھلس گئی جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

9

آگ سے گھروںمیں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا مگر انتظامیہ یا فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں نہیں پہنچا اور گائوں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں