کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی وزیراعظم

جمہوریت پر شب خون مارنے والے اور روز حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے شرمندہ ہوں گے، شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک December 27, 2017
ہم نے شرافت کی سیاست کی اور صرف کام کیا، وزیراعظم۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور 2018 میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی۔

ہزارہ موٹروے سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہزارہ کے لیے بہت اہم ہے، موٹروے منصوبہ علاقے کی تقدیر بدل دے گا، منصوبے پر 33 ارب روپے خرچ کیے گئے، اس منصوبے کے بارے میں سنا بھی نہیں تھا لیکن نوازشریف نے کہا یہ منصوبہ بنے گا، نواز شریف نے صرف وعدے نہیں کام کرکے دکھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران بتائیں کہ وسائل کہاں خرچ ہوئے، 9 سال کے مشرف اور آصف زرداری کے دور حکومت کا کوئی ایک بھی منصوبہ دکھادیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تحریک عدل کسی کے خلاف نہیں بلکہ انصاف کے حصول کےلئے ہے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کون سے وسائل استعمال کیے اور وہاں کون سی تبدیلی آئی، ہم نے شرافت کی سیاست کی اور صرف کام کیا، ہم نے الزام تراشیوں اور گالیوں کا جواب کارکردگی سے دیا، آپ خود فیصلہ کرلیں کہ آپ کو کام کرنے والے چاہئیں یا گالیاں دینے والے جب کہ گزشتہ ایک سال میں انتشار سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، 2018 میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی اور شیروانیاں بنانے والوں کو پھر سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ جمہوریت پر شب و خون مارنے والے اور روز حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے شرمندہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |