مشترکہ فلمسازی کیلیے مہیش بھٹ آئندہ ماہ پاکستان آئینگے

دونوں ممالک کے فنکار ایک ساتھ کام کریں تو دوریاں ختم ہو سکتی ہیں.

مشترکہ فلم سازی کیلیے کچھ پاکستانی دوستوں سے بات چیت جاری ہے،مہیش بھٹ۔ فوٹو: فائل

لاہور:
بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ آئندہ ماہ مشترکہ فلم سازی کیلیے پاکستان آئینگے۔

مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے فلم ڈائریکٹرزاگر دونوں ممالک کے فنکاروں کو اکھٹاکرکے فلموں کا آغازکریں تو ہم دوریوں کو باآسانی مٹاسکیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہندوستان سے ٹیلی فون پر نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستانی فنکاروں نے ہندوستان کی متعددفلموں میں کام کیا ہے جبکہ ہندوستان کے بھی فنکارپاکستان میں کام کرچکے ہیں مگر یہ روایت کچھ عرصے سے ختم ہوتی جارہی ہے، اب اکادکا فلموں میں دونوں ممالک کے فنکارمشترکہ نظرآتے ہیں، اگر پاکستان اورہندوستان کے فنکارمتحدہوکرفلموں میں کام کریں توفلم شائقین کومعیاری فلمیں دیکھنے کوملیں گی۔




ایک سوال کے جواب میں مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جوفنکار یا گلوکار ہندوستانی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور ہمارے ہاں کام کررہے ہیں انھوں نے اپنے کام سے خودکومنوایا، میں اب پاکستان آیا تو مزید فنکاروں کوکاسٹ کرونگا تاکہ نیا ٹیلنٹ مزید سامنے آسکے،مشترکہ فلم سازی کیلیے میری پاکستان میں کچھ دوستوں سے بات چیت جاری ہے ان کی بھی یہ ہی خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے فنکارفلمی صنعت میں ساتھ کام کریں، انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کا فنکاراور شاعررابطوں کو بحال کرنے میں اہم کرداراداکرسکتاہے۔
Load Next Story