چمن میں سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

سیکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک December 28, 2017
سیکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا .فوٹو : فائل

چمن میں سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بارود سے بھری ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے لی۔

چمن میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری ٹریکٹرٹرالی قبضے میں لے کر ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔