آئینی مینڈیٹ سے دستبردار نہیں ہونگے پارلیمانی کمیٹی دائرہ اختیار میں مداخلت نہ کرے الیکشن کمیشن

کمیٹی کی رپورٹ کے بعض حصے مینڈیٹ کی توہین ہیں،اشتیاق احمدکا سینیٹ سیکریٹری کوخط.


APP/ March 18, 2013
کمیٹی کی رپورٹ کے بعض حصے مینڈیٹ کی توہین ہیں، اشتیاق احمدکا سینیٹ سیکریٹری کوخط۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح اپنے آئینی مینڈیٹ سے دستبردارنہیں ہوگا۔

پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کے بعض حصے، ای سی پی کو آئین کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کی توہین ہیں ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ بات سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے انتخابی مسائل کے حل کیلیے دی گئی تجویز کے جواب میں کہی۔کمیٹی کے مسودے میں کہا گیا تھاکہ ایک پارلیمانی کمیٹی کوانتخابی اصلاحات کے طویل معیاد عمل کی نگرانی کا اختیار دیا جائے ۔

7

الیکشن کمیشن کے سیکریٹری اشتیاق احمد خان کی جانب سے سینیٹ سیکریٹری راجا امین کو لکھے گئے ایک خط میں تحریر کیا گیا کہ اس رپورٹ کے بعض حصے ، ای سی پی کو آئین کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کی توہین ہیں جو آرٹیکل216 اور 226کے تحت صرف شفاف انتخابات کرانے سے متعلق ہیں ۔ خط میں کہا گیا کہ ایک ایوان یا کسی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کوای سی پی کے آئینی دائرہ کار میں مداخلت یا نظرِ ثانی کا اختیار نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں