اسرائیل مسجد اقصیٰ کے قریب ریلوے اسٹیشن ٹرمپ سے موسوم کرے گا

مقبوضہ بیت المقدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے پر ٹرمپ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں، اسرائیلی وزیر


ویب ڈیسک December 28, 2017
مقبوضہ بیت المقدس کا شمار دنیا کے قدیم ترین شہروں میں ہوتا ہے فوٹو: فائل

اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے اعلان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قبلہ اول کے قریب ریلوے اسٹیشن کو ان کے نام سے موسوم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیر ٹرانسپورٹ یسرائیل کاٹز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومت مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے علاقے میں ایک زیر زمین ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے، مجوزہ ٹرین ٹریک اور اسٹیشن اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے آنے والی ہائی اسپیڈ ٹرین سے منسلک ہوگا اور اس کا افتتاح آئندہ سال متوقع ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا



یسرائیل کاٹز کا مزید کہنا تھا کہ قبلہ اول کے قریب مغربی دیوار (جسے دیوار گریہ بھی کہتے ہیں) کے قریب ریلوے اسٹیشن کو امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے موسوم کرسکتے ہیں کیونکہ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دے کر بہت بڑا کام کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ بیت المقدس پر امریکی فیصلے کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے



واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کا شمار دنیا کے قدیم ترین شہروں میں ہوتا ہے اقوام متحدہ نے مسجد اقصیٰ سمیت پرانے شہر کے وسیع علاقے کو عالمی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |