ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے شیراز وحید پی ایس پی میں شامل

شیراز وحید پی ایس 123 سے ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی ہیں


ویب ڈیسک December 28, 2017
شیراز وحید پی ایس 123 سے ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی ہیں۔ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے کراچی میں پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ شیراز وحید 2013 کے عام انتخابات میں کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 123 سے کامیاب ہوئے تھے۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کےعوام کا 24 دسمبر کے جلسے کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہماری بات کراچی والوں کےدل میں اتاری اور کراچی نے اپنی آواز ہماری آواز کے ساتھ ملائی۔ کراچی والوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیو ایم کے 11 ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلیے الیکشن کمیشن میں درخواست

واضح رہے کہ اب تک ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی مئیر ارشد وہرا سمیت 11 رکن اسمبلی پارٹی چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولت اختیار کرچکے ہیں جب کہ سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے پارٹی چھوڑنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھی دائر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں