پولیس کو ارشد پپو اور3 ساتھیوں کی لاشیں نہیں ملیں
ارشد پپو،محمدیاسرعرفات اور اس کا ساتھی شیرعرف شیرا پٹھان کوقتل کردیاگیا ہےلیکن مقتولین کی لاشیں پولیس کو نہیں ملیں.
PESHAWAR:
کلاکوٹ پولیس نے ارشد پپو، اس کے بھائی اور اس کے ساتھی سمیت5 افراد کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں الزام نمبر21/13 بجرم دفعہ 302/34 کے تحت درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب رات تقریباً 2 بجکر15منٹ پر سول اسپتال سے اطلاع آئی کہ ایک لاش ملی ہے جس کی کارروائی پر پولیس وہاں پہنچی جس کے بعد مزید ایک اور لاش وہاں پہنچائی گئی ، مرنے والے2 افراد کی شناخت نذر محمد اور خالدکے نام سے کرلی گئی جبکہ دیگر تین کے بارے میں مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ وہاں موجود افراد اور علاقے سے حاصل کی گئی۔
معلومات کے مطابق ارشد پپو، اس کا بڑا بھائی محمد یاسرعرفات اور اس کا ساتھی جمعہ شیر عرف شیرا پٹھان کو قتل کردیا گیا ہے لیکن مقتولین کی لاشیں پولیس کو نہیں ملیں اور نہ ہی کسی اسپتال پہنچائی گئیں، مقدمے میں مزید لکھاگیا ہے کہ علاقہ مکینوں سے حاصل کی گئی معلومات کی روشنی میں تینوں ہلاک ہوگئے ہیں لیکن اس بارے میں مزید تحقیقات کی جائے گی اور لاشیں ڈھونڈنے کے عمل کا آغاز کیا جائے گا ۔