سیکیورٹی فورسزکی آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائی ایک مشکوک شخص گرفتار

سرچ آپریشن میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا


ویب ڈیسک December 28, 2017
سرچ آپریشن کے دوران 97 دکانوں، 33 گھروں اور 5 ہوٹلوں کی مکمل تلاشی لی گئی، فوٹوفائل

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں سواں اڈے کے اطراف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی کے علاقے سواں اڈے اوراس کے اطراف میں سیکیورٹی فورسزنے آپریشن رد الفساد کے تحت خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن کیا، کارروائی میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیوں میں 2 دہشگرد ہلاک

سرچ آپریشن کے دوران 97دکانوں، 33 گھروں اور 5 ہوٹلوں کی مکمل تلاشی لی گئی جب کہ 37 افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں