ملتان میں ڈاکوؤں کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

پولیس نے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے


ویب ڈیسک December 28, 2017
ڈاکو گھر سے 30 ہزار روپے نقد اور ایک لاکھ روپے کا دیگر قیمتی سامان لے گئے، فوٹو: فائل

متیتل روڈ پر ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کوزیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے تھانہ سیتل ماڑی کی حدود میں متیتل روڈ پر 5 مسلح ڈاکو صبح سویرے ذوالفقار نامی شخص کے گھر میں گھس گئے۔ ڈاکوؤں نے پہلے ذوالفقار کو کمرے میں بند کرکے گھر سے نقدی اوردیگر قیمتی سامان اکٹھا کیا اور پھر اس کی 25 سالہ بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پسند کی شادی کرنے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ذوالفقار کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چیف جسٹس کا کمسن ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نوٹس

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مدعی کے مطابق ڈاکو گھر سے 30 ہزار روپے نقد اور ایک لاکھ روپے کا دیگر قیمتی سامان لے گئے ہیں، واقعے کی مخلتف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔