شام میں داعش کے بعد اگلا ہدف النصرہ فرنٹ ہے روس

شام سمیت خطے میں امن کے لئے شدت پسند تنظیموں کا خاتمہ ناگزیر ہے، روسی وزیرخارجہ


ویب ڈیسک December 28, 2017
روس نے شام میں داعش کےخلاف کامیابی کا اعلان کردیا:فوٹو:رائٹرز

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شام میں شدت پسند گروپ 'داعش' کو شکست دے دی گئی ہے اور اب ہمارا اگلا ہدف 'النصرہ فرنٹ ' کو ختم کرنا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام سمیت خطے میں امن کے لئے شدت پسند تنظیموں کا خاتمہ ناگزیر ہے، شام میں روسی فوج بھیجے جانے کا بڑا مقصد شدت پسند تنظیم داعش کو ختم کرنا تھا، جس میں روسی افواج کو کامیابی ملی ہے اور اب اگلا ہدف القاعدہ کی ذیلی شدت پسند تنظیم النصرہ کو ختم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ شام سے داعش کے خاتمے کے لیے روس بشار الاسد کی حمایت کررہا ہے اور شام نے روس کو اپنے دو فوجی اڈے مستقل بنیادوں پر دے دیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں