عوامی طاقت سے وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائیں گے عمران خان

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،ان کا خصوصی احتساب کرینگے


Numainda Express March 18, 2013
پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،ان کا خصوصی احتساب کرینگے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت عوامی طاقت سے آئندہ عام انتخابات میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت قائم کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو تحریک انصاف ضلع خوشاب کے صدر مسعود انورکی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا 23مارچ کو لاہور میں اجتماع دوسری سیاسی جماعتوں کیلیے پانی پت ثابت ہو گا۔

5

اقتدار میں آ کر بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلیے خصوصی اقدامات کریں گے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور اقتدار میں قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، اس لیے انکا خصوصی طور پر احتساب کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا فیصلہ میرٹ پر کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں