کراچیفائرنگ کے واقعات2پولیس اہلکاروں سمیت مزید 9 ہلاک

سائٹ میں موبائل پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، لیاری میں 4، نیوسبزی منڈی اور بلدیہ میں 2 ہلاکتیں


Staff Reporter March 18, 2013
سائٹ میں موبائل پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، لیاری میں 4، نیوسبزی منڈی اور بلدیہ میں 2 ہلاکتیں۔ فوٹو: فائل

شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت مزید 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریاکے علاقے ہارون آبادمیں مصطفی مسجدکے قریب پولیس کی موبائل پرموٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے،مقتولین کی شناخت45سالہ راجہ خان اورزوہیب خان کے نام سے ہوئی،مقتولین واقعے کے وقت موبائل میں بیٹھے کھاناکھارہے تھے،مقتولین سندھ ریزروپولیس میں تعینات تھے اورڈیوٹی پرموجودتھے کہ نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے،مقتولین کاآبائی تعلق اندرون سندھ کوٹری اورخیرپورسے ہے اوردونوںکی میتیں آبائی علاقوں کوروانہ کی جائے گی۔

سپر ہائی وے پرنیوسبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے50 سالہ عبدالغفورسولنگی ہلاک ہوگیا، مقتول کی جیب سے نقدی اور موبائل فون غائب تھا،واقعے کے خلاف نیو سبزی منڈی کے تاجروں نے احتجاج کیا اور سپر ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کردی،اس دوران نامعلوم افراد نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور ٹائر بھی نذر آتش کیے، بعدازاں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مذاکرات کے ذریعے مظاہرین کو منتشرکردیا۔کلاکوٹ سے2افرادکی لاشیں ملیں جن کی شناخت30سالہ نذرمحمداور18سالہ خالدکے نام سے ہوئی،مقتولین ماموں بھانجاتھے،مواچھ گوٹھ اورلیاری کے رہائشی بتائے جاتے ہیں،مقتولین کومخبری کے شبے میں قتل کیاگیا،مقتولین موٹرمکینک تھے اورکلاکوٹ میں ان کی دکانیں تھیں۔

8

شیرشاہ میراں ناکہ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا،مقتول کی شناخت 35 سالہ کامران کے نام سے ہوئی جولیاری گینگ وار کا کارندہ ہے،مقتول کو سر میں ایک گولی ماری گئی۔موسیٰ لین میں2گروپوںکے درمیان مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 26سالہ ابراہیم ہلاک ہوگیا،مقتول موسیٰ لین میں واقع لکی آرکیڈکارہائشی تھا۔بلدیہ ٹائون کے علاقے سعیدآبادمیں بس میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر22سالہ عارف کوڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،عارف اپنے دوست کے ہمراہ مسافربس روٹ نمبرA-25میں سفرکررہاتھاکہ ڈاکوئوںکی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،وہ بلدیہ ٹائون کارہائشی تھا۔

سلطان آبادمیں فائرنگ سے اقبال بلوچ،ایئرپورٹ پرسیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے قریب وسان اور سنجو ،کالال پل کے قریب 40 سالہ اشفاق ،بہار کالونی میں 22 سالہ آصف ،بغدادی کے علاقے موسیٰ لین میں50 سالہ اقبال اور 20 سالہ اسد علی زخمی ہوگئے۔ رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں جمعرات کوفائرنگ سے زخمی ہونے والا شباب ملی کا علاقائی عہدیدار32 سالہ اظہرعرف اجے نجی اسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔

علاقائی پولیس کے مطابق اظہر اوراس کے ساتھی زمینوں پرقبضے کرکے فروخت کرتے ہیں جس پران کالینڈمافیا کے لوگوں سے تنازع چل رہا تھا۔ جمعرات کوفائرنگ سے زخمی ہونے والا شباب ملی کا علاقائی عہدیدار32 سالہ اظہرعرف اجے نجی اسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔علاقائی پولیس کے مطابق اظہر اوراس کے ساتھی زمینوں پرقبضے کرکے فروخت کرتے ہیں جس پران کالینڈمافیا کے لوگوں سے تنازع چل رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |