نواز شریف سے مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ کی ملاقات

ملکی سلامتی،خطے کی صورتحال، ہمسایہ ممالک سے تعلقات اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک December 28, 2017
سرحد پار سے دہشت گردوں کوسپورٹ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،ناصر جنجوعہ،فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف سے مشیر قومی سلامتی امور جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر قومی سلامتی امور جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی ،ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات اور سرحدی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نواز شریف نے ایک بار پھر افغانستان سمیت تمام ہمسایوں سے دوستانہ اور پر امن تعلقات پر زور دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بہت کچھ کرلیا اب ہم کسی کے لیے نہیں لڑیں گے، ترجمان پاک فوج

اس موقع پر ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کےلئے تمام ادارے متحد ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، سرحد پار سے دہشت گردوں کوسپورٹ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جب کہ دہشت گردی کےلئے پاکستان نے بہت قربانیاں دیں جسے دنیا کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |