انتخابات کے بعد دھاندلی کے خلاف ہمارا دھرنا درست ثابت ہوا عمران خان

دھرنے کے بعد ہی عوام پر آشکار ہوا کہ (ن) لیگ کے ووٹ بینک 86 لاکھ سے بڑھ کر ڈیڑھ کروڑ تک کیسے پہنچا، عمران خان


ویب ڈیسک December 28, 2017
عام انتخابات میں (ن) لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے ڈٹ کر دھاندلی کی، عمران خان : فوٹو : فائل

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ہمارا دھرنا درست ثابت ہوا اب آئندہ الیکشن شفاف ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے اپنے ایمپائرز کھڑے کئے اور انہیں اپنے ساتھ ملا کر اپنے اپنے علاقوں میں ڈٹ کر دھاندلی کی اور بعد میں تحریک انصاف کو دھاندلی کی تحقیقات کرنے سے روکنے کی بھی کوشش کی گئی۔



عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد دھاندلی کے خلاف ہمارا دھرنا درست ثابت ہوا، ہمارا ہدف تھا کہ کم از کم آئندہ انتخابات کو شفاف بنایا جاسکے، ہمارے دھرنے کے بعد ہی عوام پر آشکار ہوا کہ (ن) لیگ کا ووٹ بینک 86 لاکھ سے بڑھ کر ڈیڑھ کروڑ تک کیسے پہنچا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |