کانگو میں فوجی آپریشن کے دوران 100 سے زائد شدت پسند ہلاک

ہلاک شدت پسندوں کا تعلق اس باغی گروپ سے ہے جو اقوام متحدہ کے 15 ارکان کے قتل میں ملوث ہے، یوگنڈا فوج


ویب ڈیسک December 28, 2017
ہلاک شدت پسند اقوام متحدہ کے 15 ارکان کے قتل میں ملوث ہیں، یوگنڈا فوج، فوٹو: فائل

PESHAWAR: یوگنڈا اور کانگو نے مشترکہ فوجی آپریشن میں اقوام متحدہ کے 15 ارکان کے قتل میں ملوث الائیڈ ڈیمو کریٹک فورس نامی گروپ کے 100 سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

سی این این کے مطابق یوگنڈا کی فوج نے بتایا کہ باغیوں کے اس گروپ کے خلاف کانگو کی فوج کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا گیا ، یہ گروپ گزشتہ ماہ کانگو میں اقوام متحدہ کے ارکان پر حملوں میں ملوث ہے، آپریشن جمعے کو مشرقی کانگو میں کیا گیا جہاں شدت پسند گروپ کے آٹھ کیمپوں کو فضائی اور زمینی کارروائی میں تباہ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ الائیڈ ڈیمو کریٹک فورس نامی گروپ حکومت کے خلاف 1990ء سے برسر پیکار ہے جب کہ اس گروپ کو اقوام متحدہ اور امریکا کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں