ٹریفک اہلکار کو کچلنے کے مقدمے میں گرفتار عبدالمجید ضمانت پر رہا

انسداد دہشتگردی عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض انہیں رہا کرنے کا حکم دیا

عبدالمجيد خان اچكزئی نے 23جون 2017ءكو  پوليس سارجنٹ  كو گاڑی سے كچل دیا تھا،فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں گرفتار رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید کو جیل سے ضمانت پر رہائی مل گئی۔

پشتونخوامیپ کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کوجیل سے ضمانت پر رہائی مل گئی، انسداد دہشتگردی عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عبدالمجید خان اچکزئی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


رہائی کے بعد عبد المجید اچکزئی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے فاتحانہ اندازمیں باہرآئے، جیل کے باہر صبح سے موجود کارکنوں نے عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے اور قافلے کی صورت میں انہیں ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا۔

واضح رہے كہ عبدالمجيد خان اچكزئی كو 23جون 2017ءكو جی پی او چوک پر پوليس سارجنٹ حاجی عطاءاللہ كو گاڑی سے كچلنے كے الزام ميں ان كی رہائش گاہ سيٹلائٹ ٹاون سے گرفتار كيا گيا تھا۔

 

 
Load Next Story