پاکستان اور مصر کے درمیان مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط

محمد مرسی 1960 کے بعد پاکستان آنے والے پہلے مصری صدر ہیں


ویب ڈیسک March 18, 2013
محمد مرسی 1960 کے بعد پاکستان آنے والے پہلے مصری صدر ہیں ، فوٹو : ایکسپریس نیوز

KARACHI:

پاکستان اور مصر کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔


مصر کے صدر محمد مرسی کے اعزاز میں ایوان صدر میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ ایوان صدر آمد پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے محمد مرسی کا خیر مقدم کیا، انہیں اس موقع پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔


صدر آصف علی زرداری اور مصر کے صدر محمد مرسی کے درمیان ون ٹو ون ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا جس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئےجس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران پاکستان اور مصر کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے جن میں سرمایہ کاری، جہازرانی، تجارت، پوسٹل سروسز اور باہمی تعاون کے دوسرے شعبے شامل ہیں، مصر کی جانب سے سید ہندام نے جب کہ پاکستان کی جانب سے سیکریٹری پورٹس ایند شپنگ ڈاکٹر خاور جمیل نے دستخط کئے۔


واضح رہے کہ محمد مرسی ایک روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں وہ 1960 کے بعد پہلے مصری صدر ہیں جنہوں نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |