پنجاب میں نگران وزیراعلی کیلئے پیپلزپارٹی نے 3 نام تجویز کردیئے

نگران وزیراعلی کیلئے عاصمہ جہانگیر ،میاں عامرمحمود اور حفیظ اختررندھاوا کے نام شامل ہیں.


ویب ڈیسک March 18, 2013
نگران وزیراعلی کیلئے عاصمہ جہانگیر ،میاں عامرمحمود اور حفیظ اختررندھاوا کے نام شامل ہیں. فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی نے پنجاب میں نگران وزیراعلی کے لئے تین نام تجویز کردیئے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض نے نگران وزیراعلی کے لئے تین ناموں پر مشتمل خط وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کوبھجوا دیاہے جن میں عاصمہ جہانگیر ،میاں عامرمحمود اور حفیظ اختر رندھاوا کے نام شامل ہیں۔

عاصمہ جہانگیر معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ہیں ان کا نام نگران وزیر اعظم کے لئے بھی زیر غور آیا تھا تاہم انہوں نے اس سے انکار کردیا تھا، جبکہ میاں عامر محمود مشرف دور میں لاہور کے ضلع ناظم رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں