لال مسجد کیس میں پولیس نے پرویز مشرف کو بے گناہ قرار دے دیا

آپریشن قانون وآئین کے مطابق ہوا،عدالت چاہے تومقدمہ خارج کردے،جواب داخل


Numainda Express December 29, 2017
آپریشن قانون وآئین کے مطابق ہوا،عدالت چاہے تومقدمہ خارج کردے،جواب داخل۔ فوٹو؛ فائل

STOCKHOLM: ایس ایس پی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ آب پارہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپریشن آئین وقانون کے مطابق ہوا تاہم عدالت چاہے تو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے سکتی ہے جس کے بعد جنرل (ر) پرویز مشرف کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ آب پارہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ آپریشن آئین وقانون کے مطابق ہوا تاہم عدالت چاہے تو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ بعدازاں جنرل (ر) پرویز مشرف کو چالان کے کالم نمبر2 میں بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے لال مسجد آپریشن میں عبدالرشید غازی کا قتل کیس خارج کرنے کی درخواست پرایڈیشنل سیشن جج راجا آصف محمود نے وزارت داخلہ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ دوران سماعت ایس ایس پی اسلام آباداور ایس ایچ او تھانہ آب پارہ نے جواب جمع کرادیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور مدعی مقدمہ کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت21 فروری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔