بپاشا نے فلم ’’آتما‘‘ کی پروموشنل تقریب کو چارچاند لگا دیئے

فلم 22مارچ کو بھارت کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم 22مارچ کو بھارت کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: پبلیسٹی

بپاشا باسو نے ممبئی میں ہونے والی اپنی نئی فلم ''آتما'' کی پروموشنل تقریب کو چار چاند لگادیئے۔



تقریب میں بپاشا باسو نے اپنی فلم کی میوزک کی سی ڈیز شائقین میں تقسیم کیں، تقریب میں بپاشا باسو کے علاوہ باقی کاسٹ بھی شریک تھی، بپاشا باسو کا کہناتھا کہ ''آتما'' صرف ہارر فلم نہیں بلکہ فلم میں انسانی جذبات کی خوبصورتی کو ایک نئے اندازمیں دکھایا گیا ہے اورمجھے امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم بہت پسند آئےگی۔


ڈراؤنے مناظر اور خوف کو بڑھاتے مناظر سے بھرپور اس تھرلر فلم کو ابھیشک اور کمار منگٹ پاٹھک نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ فلم 22مارچ کو بھارت کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Load Next Story