ممبئی کی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک

حادثے میں 12 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک December 29, 2017
حادثے میں 12 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت میں واقع کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ممبئی کے صنعتی علاقے لوئر پریل میں واقع کمالا ملز کمپاؤنڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی کئی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔



کئی دفتروں اور ریسٹورانٹس پر مشتمل اس عمارت میں آگ ایک ریسٹورانٹ میں لگی جس کے نتیجے میں اب تک 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 12 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ممبئی کے کنگ ایڈورڈ میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



عینی شاہدین کے مطابق آگ عمارت کے ساتھ موجود لندن ٹیکسی گیسٹرو پب میں لگی جو تیزی سے پھیلتی گئی اور عمارت کے اندر واقع ریسٹورانٹ کو تقریباً 2 گھنٹے تک اپنی لپیٹ میں لے رکھا تاہم فائربریگیڈ عملے کی سر توڑ کوششوں سے آدھے گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔