کراچی رینجرز کا سرچ آپریشن 36 افراد گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد

ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، ریپیٹر سمیت مختلف اقسام کے 69 ہتھیاربرآمد ہوئے۔


ویب ڈیسک March 18, 2013
ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، ریپیٹر سمیت مختلف اقسام کے 69 ہتھیاربرآمد ہوئے۔۔فوٹو: فائل

لانڈھی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں جب کہ شہر کے مختلف علاقوںمیں فائرنگ کے واقعات میں لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رینجرزکی بھاری نفری نےجرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پرلانڈھی،بروہی اورریڑھی گوٹھ کے بعض علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن میں رینجرز کی خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا اورہیلی کاپٹر کے ذریعے پوری کارروائی کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی۔

6 گھنٹے سے زائد تک جاری رہنےوالےآپریشن کے دوران 36 مشتبہ افراد کو رینجرز نے حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے کلاشنکوف، ریپیٹر سمیت مختلف اقسام کے 69 ہتھیاربرآمد کئےگئے، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اور شراب کی بوتلیں بھی ملیں، رینجرز نے کارروائی کے دوران ایک ٹارچرسیل کا سراغ بھی لگایا جہاں بھاری اسلحہ چھپایاگیا تھا، حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق کالعدم اور سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے۔

دوسری جانب شہر میں آج بھی فائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا،غریب آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 سال کا دانش چل بسا جب کہ کورنگی سیکٹر 32 اے میں کچرا کنڈی سے لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت نہ ہوسکی۔

رینجرز حکام کا کہنا ہےکراچی میں مکمل امن تک جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔