ہم نہیں توکوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں چلے گی ڈاکٹرعاصم

عدلیہ اور فوج کے ساتھ جنگ کی جارہی ہے، ڈاکٹرعاصم


ویب ڈیسک December 29, 2017
شریف برادران سعودیہ جا کرگناہوں کی معافی مانگیں گے تاکہ پھرعوام کو چونا لگا سکیں، ڈاکٹرعاصم فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاکستان کو بدنام کررہے ہیں جب کہ 'ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں' کی سیاست اب نہیں چلے گی۔

لندن سے کراچی پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کوبدنام کررہے ہیں، نوازشریف کی ڈگڈگی اوراداروں کے ساتھ کھلواڑہوتا دیکھ رہا ہوں، پاکستان پاکستانیوں کا ہے جس پرآنچ نہیں آنے دیں گے، عدلیہ اورفوج کے ساتھ جو جنگ کی جارہی ہے ہم اسے بھی دیکھ لیں گے اور ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں چلے گی۔


ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ نوازشریف کواین آراو دینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، شریف برادران سعودیہ جا کر گناہوں کی معافی مانگیں گے تاکہ پھرعوام کو چونا لگا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال پیپلز پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، آئندہ الیکشن پی پی پی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام ہیں تاہم اس وقت وہ ضمانت پرہیں جب کہ وہ علاج کے غرض سے لندن گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |