شادی کرکے بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہوں پریانکا چوپڑا

میری شادی میں ایک رکاوٹ حائل ہے، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک December 29, 2017
شادی صحیح وقت پر کروں گی لیکن میرے لائق کوئی لڑکا بھی تو ملنا چاہئے، پریانکا چوپڑا؛ فوٹو:انٹرنیٹ

ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی اور شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور شادی کے بعد بچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہیں لیکن اس میں ایک رکاوٹ حائل ہے۔

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا کیرئیر کی ابتدا میں کافی سنجیدہ اور اپنے کام سے کام رکھتی تھیں لیکن عروج ملنے کے بعدان کی شخصیت میں کافی تبدیلی آئی ہےاور اب وہ ہر موضوع پر بلا جھجھکے بات کرتی ہیں جب کہ ان کی حس مزاح بھی بہت اچھی ہے اور وہ ہنستے ہنستے ہربات کہہ جاتی ہیں، جس کا عملی مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا جب انہوں نے ایک تقریب کے دوران اپنی شادی اور مستقبل کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکاچوپڑا 100 بااثرخواتین کی فہرست میں شامل

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑانے حال ہی میں دہلی میں پینگوئین پبلشرز کی جانب سے منعقدہ پینگوئین اینوئل لیکچرمیں شرکت کی جہاں انہوں نے بالی ووڈ میں پسندیدہ اداکاروں کو نوازنے جیسے مسائل، نسل پرستی، دپیکا پڈوکون کی فلم'پدماوتی'کے تنازعےاور اپنی شادی کے بارے میں بات کی۔ پریانکا چوپڑا مقبول اور کامیاب اداکارہ ہونے کے باوجود ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے ہنستےکہا کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور شادی کرکےبچوں کی کرکٹ ٹیم بنانا چاہتی ہیں۔

پریانکا نے مزید کہا کہ ان کا برج کینسر ہے اور ان میں اپنے ستارے کی حامل خواتین کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ کینسر خواتین کو اپنے گھر سے بہت محبت ہوتی ہے اور انہیں بچے بھی پسند ہوتے ہیں لہٰذا انہیں بھی گھر اور بچے بے حد پسند ہیں اور وہ شادی صحیح وقت پر ہی کریں گی۔ لیکن شادی کرنے میں ایک رکاوٹ ہے کہ 'میرے لائق کوئی لڑکا بھی تو ملنا چاہئے وہ تھوڑا مشکل ہے'۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گرل فرینڈز کے کہنے پرمجھے فلموں سے نکالا گیا

واضح رہے کہ پریانکا نے اسی تقریب کے دوران کیرئیر کی ابتدا میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں کہا تھاکہ وہ ماضی میں کئی بار طاقت کے نشے کا شکار بنیں اور کئی مرتبہ انہیں سپر اسٹارز کی گرل فرینڈرز کے کہنے پر فلموں سے نکالا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔