توہین عدالت کیس رحمان ملک کی معافی مسترد فرد جرم عائد کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے رحمان ملک کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو استغاثہ مقرر کر دیا


ویب ڈیسک March 18, 2013
عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ کر خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،رحمان ملک فوٹو : فائل

PESHAWAR: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی غیر مشروط معافی مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے رحمان ملک کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو استغاثہ مقرر کر دیا، ان پر 7 روز بعد فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اس موقع پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ کر خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے عدلیہ کو گالیاں دینے والے بڑے بڑے لوگوں کو معاف کردیا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ معافی نامہ اعتراف ہوتا ہے، قبول کرنا یا نہ کرنا عدالت کا اختیار ہوتا ہے، اگر آپ کا بھی دل چاہ رہا ہے تو گالیاں دے لیں پھر ہم بھی دیکھ لیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کرپشن کیس کی تحقیقات میں مبینہ طور پر بے جا مداخلت پررحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں