آغا سراج درانی اوران کے محافظوں کا سیکریٹری بلدیات پر شدید تشدد
سیکریٹری بلدیات کی جانب سے احکامات نہ ماننے پر آغا سراج درانی اوران کے محافظوں نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا
وزیربلدیات سندھ آغا سراج درانی اوران کے محافظوں نے غیرقانونی احکامات نہ ماننے کی پاداش میں سیکریٹری بلدیات شوکت جوکھیو کو شدید شدد کا نشانہ بنایا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آغا سراج درانی جب اپنے دفترپہنچے تو انہوں نے سیکریٹری بلدیات شوکت جوکھیو پردباؤ ڈالا کہ پرانی تاریخوں پر تقرریوں کے احکامات جاری کئے جائیں جسے شوکت جوکھیو نے مسترد کردیا، سیکریٹری بلدیات کی جانب سے احکامات نہ ماننے پر آغا سراج درانی اوران کے محافظوں نے شوکت جوکھیو کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ میڈیا کے پہنچنے سے قبل ہی آغا سراج درانی اوران کے محافظ دفتر سے چلے گئے،شوکت جوکھیو کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب چیف سیکریٹری کی جانب سے شوکت جوکھیو کو ہدایت کی گئی ہے کہ معاملے کو زیادہ طول نہ دیا جائے، جس کے بعد سے سیکریٹری بلدیات کا موبائل فون بند ہے۔