کرک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کو ترخہ الگڈو کے علاقے سے گرفتار کیا گیا اور ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک December 29, 2017
ملزمان کی شناخت عمر، حضرت صدیق اور فضل حق کے ناموں سے ہوئی ہے : فوٹو : فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کوہاٹ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ضلع کرک کے علاقے ترخہ الگڈو سے گرفتار کیا گیا اور تینوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان کی شناخت عمر، حضرت صدیق اور فضل حق کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق شمالی وزیرستان اور کرک سے ہے۔ ملرمان کے قبضے سے بال بیرنگ، پرائماکارڈ، سیفٹی فیوز، ڈیٹونیٹرز، دستی بم، پستول اور بارودی مواد برآمد ہوا ۔ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔