پنجاب میں چورن کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد

چورن میں موجود ٹارٹارک ایسڈ معدے کے السر اور دیگر بیماریوں کا سبب ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی


ویب ڈیسک December 29, 2017
چورن میں موجود ٹارٹارک ایسڈ معدے کے السر اور دیگر بیماریوں کا سبب ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی۔ فوٹو : فائل

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ہر قسم کے چورن کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہر قسم کے چورن کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگا دی ہے، سائنٹیفک پینل نے تحقیق کے بعد چورن کے خطرناک اثرات کے پیش نظر پابندی کا فیصلہ کیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ چورن میں موجود ٹارٹرک ایسڈ معدے کے السر اور دیگر بیماریوں کا سبب ہے جس کے باعث بچے بیمار پڑتے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چورن کے کاروبار سے منسلک انڈسٹری کو فوری کاروبار ترک کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جب کہ چورن فروخت کرنے والے بھی اس کاروبار کو ترک کر دیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں