اسلحہ برآمدگی کیس ایم کیوایم لندن کے تین کارکنوں کو 23 سال قید

خرم شہزاد، انور اور آصف کے خلاف تھانہ ملیر سٹی میں دیگر مقدمات بھی درج ہیں


ویب ڈیسک December 29, 2017
گرفتاری کے وقت مجرموں کے کٹ بیگ سے خطرناک ہتھیار برآمد ہوئے تھے، پولیس ۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: اسلحہ برآمدگی کیس میں ایم کیوایم لندن کے 3 کارکنوں کو 23 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

کراچی ملیر کورٹ میں سیشن جج نے اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ رواں برس 25 فروری کو جعفرطیار کے قبرستان سے مجرموں کو گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے وقت مجرموں کے کٹ بیگ سے خطرناک ہتھیار برآمد ہوئے، ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ بھی کی، مقابلے کے بعد مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا اور انکشاف ہوا کہ تینوں کا تعلق ایم کیوایم لندن کے عسکری ونگ سے ہے۔ عدالت نے تینوں مجرمان کو 23 .23 سال قید کی سزاسنا دی جب کہ فی کس 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کے مطابق مجرموں میں خرم شہزاد، انور اور آصف شامل ہیں اور تینوں کے خلاف تھانہ ملیر سٹی میں مقدمات بھی درج تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔