کراچی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج پرنسپل سبط جعفرجاں بحق

سبط حسن کے قتل کے خلاف کل سندھ بھر کے کالجز میں تدریسی عمل معطل رہے گا، سپلا


ویب ڈیسک March 18, 2013
سبط جعفر لیاقت آباد گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل تھے۔ فوٹو: فائل

لیاقت آباد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج کے پرنسپل اور معروف شاعر سبط جعفر جاں بحق ہوگئے۔


پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سبط جعفر کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے، مقتول کے جسد خاکی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا۔


سندھ میں سرکاری کالجز کے اساتذہ کی تنظیم سپلا نے سبط حسن کےبے ہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئےکل صوبے بھر کے کالجز میں تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ دوسری جانب شیعہ علما کونسل اور تحریک جعفریہ نے سبط حسن کے قتل کو عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے


واضح رہے کہ سبط جعفر شعبہ درس و تدریس سے منسلک تھے اور کراچی کے لیاقت آباد گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، اس کے علاوہ ان کی وجہ شہرت شاعری بھی تھی، ان کی شاعری پر مشتمل کئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں