سپریم کورٹ کا چیئرمین سی ڈی اے سمیت 25 تبادلوں و تقرریوں پر عملدرآمد روکنے کا حکم

16مارچ کو25 تبادلےکئے گئے، جن میں سے 10 وزیراعظم کےحکم پرکئے،سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ تیمورعظمت


ویب ڈیسک March 18, 2013
سپریم کورٹ نےسیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو حکومت کے آخری دن جاری ہونے والے تمام نوٹی فکشینز اور آرڈرز کے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کے تبادلے سمیت 16مارچ کو ہونے والے 25 تبادلوں وتقرریوں پر عملدرآمد روکنےکاحکم جاری کردیا۔

حکومت کے آخری روزچیئرمین سی ڈی اے کے تبادلے پرلئےگئے ازخودنوٹس کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں بنچ نے کی،سیکریٹری کابینہ نرگس سیٹھی نے چیئرمین سی ڈی اے کے تبادلے کی سمری اورنوٹی فکیشن عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نےسیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو حکومت کے آخری دن جاری ہونے والے تمام نوٹی فکشینز اور آرڈرز کے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ تیمورعظمت نے بتایا کہ 16مارچ کو25 تبادلےکئے گئے، جن میں سے 10 وزیراعظم کےحکم پرکئے ،عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |