این آر او لینے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر ہوں گے عمران خان
عدلیہ کی تضحیک پر نواز شریف کے خلاف کارروائی کی جائے یا پھر توہین عدالت کا قانون ختم کردیا جائے، چیرمین پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو ایک اور این آر او لینے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
ااسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کو ڈر تھا کہ کہیں اسحاق ڈار پہلے کی طرح راز نہ اگل دیں اسی لیے شاہد خاقان عباسی نے اپنے خصوصی طیارے میں بیرون ملک فرار کرایا، اسحاق ڈار کے والد کی سائیکل کی دکان تھی اور آج وہ اربوں پتی ہوگئے، نواز شریف کو ڈر ہے کہ احتساب عدالت میں سزا ہوگئی تو کرپشن کے سارے راز فاش ہوجائیں گے۔
چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کو قرضوں میں ڈبویا جارہا ہے اور چند لوگ مل کر ملک کو لوٹ رہے ہیں جب کہ شریف خاندان ایک اور این آر او لینے کی کوشش کر رہا ہے، ایسا ہوا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے، جب نواز شریف کہتے ہیں کہ جمہوریت بچا رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے چوری بچانی ہوتی ہے، ترکی اور دیگر ممالک سے ان کی کمپنیوں میں لاکھوں ڈالر آرہے ہیں، اسحاق ڈار کی صرف ایک کمپنی کے 52 ولاز ہیں، ایل این جی معاہدے کی تفصیلات اسمبلی میں کیوں نہیں بتائی جارہی ، کہا جارہا ہے کہ یہ خفیہ معاہدہ ہے بتایا جائے کہ عوامی پیسے سے کون سا خفیہ معاہدہ ہوتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پاکستان اور دبئی میں، سعودی عرب میں حسن، لندن میں حسین، قطر میں سعید شیخ نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں، حدیبیہ کیس میں جے آئی ٹی میں نئے ثبوت سامنے آئے ہیں، ان کا طریقہ واردات یہ ہے کہ بہت سے فرنٹ مین رکھے ہوئے ہیں جن سے پیسہ بنایا جاتا ہے، نواز شریف نظریہ کرپشن کا نام ہے، سپریم کورٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ ساری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے، یہ مافیاز ہیں جنہوں نے اداروں کو تباہ کردیا، جو زبان عدلیہ کے خلاف انہوں نے استعمال کی اور کسی نے نہیں کی، توہین عدالت کا قانون کیا صرف کمزور لوگوں کے لیے ہے، یا تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے یا پھر توہین عدالت کا قانون ختم کردیا جائے۔