نیب کا پاکستان اسٹیل مل کی بربادی کی انکوائری کا فیصلہ

اسٹیل مل کی تباہی کے ذمہ دار افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا، نیب اعلامیہ

انکوائری ہوگی کہ اسٹیل مل کی بربادی سازش تو نہیں، نیب : فوٹو : فائل

نیب نے پاکستان اسٹیل مل کی بربادی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان اسٹیل مل میں اربوں روپے کے ضیاع اور مل کی بربادی پر جامع انکوائری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے چئیرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قوم کے اربوں روپے کے ضیاع کی انکوائری ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پارلیمانی کمیٹی نے اسٹیل ملز بحالی پلان بنانے کا حکم دیدیا


نیب اعلامیئے کے مطابق اجلاس میں طے پایا ہے کہ انکوائری کی جائے گی کہ کون سے مفاد پرست پاکستان اسٹیل مل کی تباہی میں ملوث تھے یا پھر کسی سازش کے تحت قومی ادارے کو برباد کیا گیا۔ ماضی اور حال میں تباہی کے ذمہ دار افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسٹیل ملز کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے

واضح رہےکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بھی نیب سے پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق کارروائی کی سفارش کرچکی ہے۔
Load Next Story