قسم کھا کر کہتا ہوں نواز شریف نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کروائی شیخ رشید

نواز شریف اور خاندان کی سیاست کا سورج غروب ہونے والا ہے، شیخ رشید


ویب ڈیسک December 29, 2017
نواز شریف اور خاندان کی سیاست کا سورج غروب ہونے والا ہے، شیخ رشید۔ فوٹو : فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قسم کھا کر کہتا ہوں کہ نواز شریف نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کروائی۔

راولپنڈی میں القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عراق، لیبیا اور شام میں ظلم ہوا اور ہم خاموش رہے تاہم اقوام متحدہ میں 128 ووٹوں کے ساتھ ٹرمپ ذلیل ہوا۔ نواز شریف اور ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں، قسم کھا کر کہتا ہوں کہ نواز شریف نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کروائی اور اب میں ختم نبوت کی تحریک کے لیے کھڑا ہوچکا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شہباز شریف کے ہاتھوں میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے ایک سیٹ کا طعنہ دینے والے نواز شریف آج مجھے کیوں نکالا کا رونا رو رہے ہیں تاہم اب کوئی این آر او نہیں آرہا، نواز شریف اور خاندان کی سیاست کا سورج غروب ہونے والا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو روز گار نہیں مل رہا، بھوک کی وجہ سے قوم خود کشیاں کررہی ہے اور پوری قوم کو مقروض کردیا گیا، گنے کے کاشتکار درانتی تیز کریں اب چوروں کی جان لینا ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فوج اعتکاف میں اور عدلیہ حجاب میں بیٹھی ہے

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک کا اصل کام بلوچستان میں ہونا تھا جو شروع نہیں ہوا، بھارت کی امریکا سے دوستی پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |