مسلسل غیر حاضری پر سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق اشتہاری قرار

توقیر صادق کو عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر 31 اے کے تحت سزا دی جائے، نیب کا موقف


ویب ڈیسک March 18, 2013
توقیر صادق متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور ان کی وطن واپسی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

احتساب عدالت میں اوگرا کرپشن کیس کی سماعت کے دوران نیب نے درخواست کی کہ توقیر صادق کئی بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہورہے اس لئے توقیر صادق کو عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر 31 اے کے تحت سزا دی جائے، نیب کا مؤقف سننے کے بعد عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت18 مارچ تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ توقیر صادق متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں ان کی وطن واپسی کے لئے وزارت داخلہ کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |