سعد رفیق کی شرارتوں والی بات کا اشارہ فوج ہرگز نہیں تھی رانا ثنااللہ

مختلف شکاری علامہ طاہر القادری کا کندھا الیکشن آسان کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں، رانا ثنااللہ


ویب ڈیسک December 29, 2017
مختلف شکاری علامہ طاہر القادری کا کندھا الیکشن آسان کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں، رانا ثنااللہ۔ فوٹو : فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سعد رفیق کی شرارتوں والی بات کا اشارہ ہرگز فوج نہیں تھی، چھوٹی چھوٹی شرارتوں کا کسی اور کی طرف اشارہ تھا اور لوگ ایسی شرارتیں کرتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سعد رفیق نے فوج سے متعلق کوئی بات نہیں کی، سعد رفیق کی شرارتوں والی بات کا اشارہ ہرگز فوج نہیں تھی، چھوٹی چھوٹی شرارتوں کا کسی اور کی طرف اشارہ تھا، لوگ ایسی شرارتیں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تلخیاں نہیں بڑھ رہیں تینوں بیانات اپنی اپنی جگہ درست ہیں، خواجہ سعد رفیق کی بات کو درست مانتا ہوں ملک کی ترقی کےلیے سب کومل کر چلنا ہوگا، خورشید شاہ نے بھی درست بات کی ہے خواجہ سعدرفیق کی بات پر زیادہ ہائپ نہیں بننی چاہیے تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز کو زرداری کے سہارے کی ضرورت نہیں

رانا ثنااللہ نے کہا کہ مختلف شکاری علامہ طاہر القادری کا کندھا الیکشن آسان کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں، اگر کنٹینر پر چڑھانا ہے تو عمران خان اور آصف زرداری بھی چڑھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس یا باقر نجفی رپورٹ پر امیدوں پر اوس پڑی ہے لہذا ہمارا مشورہ ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں چھوڑیں عوام سے رجوع کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں