سینیٹ کی نشست پر ڈاکٹر قیوم سومرو کا انتخاب کالعدم قرار

ڈاکٹر قیوم سومرو ٹیکنو کریٹ کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ


ویب ڈیسک March 18, 2013
یوم سومرو سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی نشست پر سندھ سے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے تھے ۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ سے سینیٹ کی نشست پر ڈاکٹر قیوم سومرو کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ڈاکٹر قیوم سومرو ٹیکنو کریٹ کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے اس لئے ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ جس کے بعد خالی نشست پر دوبارہ انتخاب ہوگا، جس کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

قیوم سومرو سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی نشست پر سندھ سے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم الیکشن کمیشن میں ان کی اہلیت سے متعلق درخواست پر ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں